مداح اب آملہ کو ایکشن میں نہیں دیکھ سکیں گے

ہاشم آملہ کو 2004 میں ٹیسٹ کیپ ملنے کے بعد ون ڈے کے لیے چار سال انتظار کرنا پڑا۔
آملہ نے ایک روزہ میچوں میں 49 کی اوسط سے 8113 رنز بنائے جس میں 27 سنچریاں شامل ہیں۔
ہاشم آملہ حالیہ ورلڈکپ کی سات اننگز میں صرف 203 رنز بنا سکے۔
ہاشم آملہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

جنوبی افریقہ کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہونے والے ہاشم آملہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے نومبر 2004 میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ آملہ نے ٹیسٹ میچوں میں 28 سینچریوں کی مدد سے 9282 رنز سکور کیے جس میں ان کی اوسط 46.6 رہی۔ تصاویر: اے ایف پی

 

شیئر: