Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب کی تصویری کہانی

کراچی میں موٹر سائیکل سوار مون سون کی بارش سے بچنے کے لیے اپنے سروں پر پلاسٹک بیگ چرھائے اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں۔
لاہور میں ہر سال مون سون کے بارشیں ہوتی ہیں جس سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے لیکن حکومت ہر برس وقتی اقدامات کرتی ہے اور بھر اگلے سال بھی وہی صورت حال برقرار رہتی ہے۔
حالیہ بارشوں سے کراچی میں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس تصویر میں پاکستانی فوج کے جوان حیدرآباد میں متاثرین کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقام تک پہنچا رہے ہیں۔
بعض لوگوں کے لیے بارشیں زحمت بن جاتی ہیں، لیکن بچوں کے لیے بارش خوشی کا باعث ہوتی ہے۔ لاہور میں لی گئی اس تصویر میں بچے قربانی کے اونٹوں کے ساتھ بارش کا مزہ لے رہے ہیں۔
کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں میں لوگ سیلاب کے پانی میں سے گزر رہے ہیں۔ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کی ترسیل کا نظام بھی درہم برہم ہوا ہے۔
بارش کی وجہ سے گلیاں چھوٹے چھوٹے ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں اور بارش کے پانی کے ساتھ کچرا بھی ملا ہوا ہے جس سے صحت کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
کراچی میں حالیہ مون سون میں ہلاک ہونے والے 12 افراد میں ایک نوجوان لڑکا بھی تھا جو کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔ پاکستان میں ہر سال بارشوں میں کرنٹ لگنے سے کئی افراد مارے جاتے ہیں۔
پاکستان میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچائی ہے اور کئی شہروں میں نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔ اس برس بھی لوگ کرنٹ لگنے اور گھروں کی چھتیں گرنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کے مویشی اور فصلیں سیلاب کی نذر ہوگئے ہیں، لیکن حکومت ہر سال کی طرح اس بار بھی لوگوں کو اس نقصان سے بچانے میں ناکام رہی ہے اور بارش کے پانی میں تصویریں کھنچوانے میں کامیاب رہی ہے۔ آئیے تصاویر میں دیکھتے ہیں کہ حالیہ بارشیں پاکستان میں کیا منظر پیش کر رہی ہیں؟
تصاویر: اے ایف پی

شیئر: