Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تقریب کی جھلکیاں

15 ستمبر 2019 کو لی گئی یہ تصویر کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں ایک منعقد ہونے والی شادی کی تقریب کی ہے۔ دلہن شال سے اپنا چہرہ ڈھانپے اپنے شوہر کے گھر میں بیٹھی ہے۔
مہمان ’ولیمے‘ کی دعوت پر چاولوں سے بھری پلیٹ کے اوپر مٹن کے بڑے ٹکڑوں کے روایتی کھانے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
شادی میں شریک مہمان دلہن کو دیکھ رہے ہیں جبکہ دلہن چہرے پر گھونگھٹ ڈالے بیٹھی ہے۔
اپنے نئے گھر میں پہنچتے ہوئے دلہن نے اپنے شوہر کی بہن کا ہاتھ تھام رکھا ہے۔
دولہا گاڑی میں بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچا ہے جہاں اس کا استقبال کیا جارہا ہے۔
باورچی قیمے کے بڑے کباب کی تیاری میں مصروف ہیں جو اس تہوار کی روایتی ڈش ہے۔
شادی کے موقع پر مہمانوں کے لیے روایتی پکوان تیار کیے جارہے ہیں۔
شادی میں شریک خواتین اور نوجوان لڑکیاں خوشی کے موقع کی مناسبت سے گیت گا رہی ہیں۔
دولہا نے اپنے شادی کے موقع پر نوٹ کے ہار پہنے ہوئے ہیں جو خاص طور پر تیار کیے جاتے ہیں۔
دولہے کے دوست رشتے دار بارات لے کر جانے سے پہلے اسے پھولوں کی مالا پہنا رہے ہیں۔
دلہن نے روایتی عروسی جوڑا زیب تن کررکھا ہے جو اس دن کے لیے خاص طور پر بنوایا جاتا ہے۔
اگست کے اوائل میں انڈیا کی جانب سے کشمیر کی آئینی حیثیت کے خاتمے کے اقدام سے وادی میں جہاں دیگر معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں وہیں کشیدہ صورتحال کے باعث سینکڑوں شادیاں بھی ملتوی ہوئی ہیں۔ ان حالات میں یا تو کشمیری خاندان صورتحال بہتر ہونے کے منتظر ہیں یا کچھ ایسے بھی ہیں جو نہایت سادگی سے تقریب کا اہتمام کررہے ہیں۔ ایسی ہی ایک شادی کا احوال دیکھیے اے ایف پی کی ان تصاویر میں

شیئر: