Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کنگ آف پاپ‘ آج اکسٹھ برس کے ہوتے!

مائیکل جیکسن 29 اگست 1958 کو امریکی ریاست انڈیانا کے شہر گیری میں ایک غریب سیاہ فام گھرانے میں پیدا ہوئے۔
مائیکل جیکسن کی رسم تدفین سات جولائی 2009 کو لاس اینجلس کے سٹیپلز سینٹر میں ہوئی۔ ان کی میت کو سنہرے تابوت میں رکھا گیا تھا۔ مائیکل کے چاہنے والوں کا جم غفیر اپنے لیجنڈ گلوکار کو الوداع کرنے کے لیے وہاں موجود تھا۔
جیکسن کی اچانک موت ان کے مداحوں کے لیے کسی سانحے سے کم نہ تھی۔
کیس سے بری ہونے کے بعد مائیکل نے مارچ 2009 میں اسٹیج پر واپسی کا اعلان کیا، لیکن اپنے پہلے شو سے کچھ دن پہلے 25 جون 2009 کو حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔
مائیکل پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین الزامات بھی سامنے آئے تاہم، وہ مقدمے سے بری ہوگئے۔
جیکسن نے اپنی آمدن کا بڑا حصہ فلاحی کاموں میں خرچ کیا، انہوں نے بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ’ہیل دا ورلڈ فاؤنڈیشن‘ کے نام سے خیراتی ادارہ بنایا۔
منفرد گائیگی اور مخصوص ڈانس سٹائل کی بدولت ایک دنیا ان کی دیوانی تھی۔
جیکسن نے دنیا کے مختلف ممالک میں پرفارم کیا اور خوب داد سمیٹی۔
مائیکل نے 1994 میں مشہور امریکی گلوکار ’کنگ آف راک اینڈ رول‘ ایلوس پریسلے کی بیٹی لیزا ماری پریسلے سے شادی کی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔ لیزا سے طلاق کے بعد مائیکل نے ایک نرس ڈیبی رو سے شادی کی جس سے ان کے دو بچے ہوئے۔
1979 میں ایک ڈانس ریہرسل کے دوران گرنے کی وجہ سے مائیکل کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کے بعد انہوں نے پلاسٹک سرجری کرائی۔ مائیکل کے چہرے کی رنگت میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ان کی ظاہری شکل و صورت بالکل ہی بدل گئی۔
1982 میں مائیکل کا پہلا سولو البم ’تھرلر‘ ریلیز ہوا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، یہ دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم قرار پایا۔
مائیکل نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 11 سال کی عمر میں اپنے بھائیوں کے پاپ گروپ ’جیکسن فائیو‘ سے کیا۔
’پوپ موسیقی کے بادشاہ‘ مائیکل جیکسن کی آج اکسٹھویں سالگرہ ہے، انہوں نے اپنی منفرد گلوکاری اور انوکھے ڈانس سٹائل سے پوپ موسیقی کی دنیا پر ایک عرصے تک راج کیا۔ مائیکل جیکسن کا انتقال 25 جون 2009 کو حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے ہوا تھا، ان کے گائے ہوئے گانے مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔ مائیکل جیکسن کے فنی کیریئر کی جھلک دیکھتے ہیں اے ایف پی کی ان تصاویر میں۔

شیئر: