Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر لاہور پہنچ گئے

    لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر جنوبی افریقہ سے پاکستان پہنچ گئے۔ آسٹریلیا کی شہریت اختیار کرنے والے مکی آرتھر انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کے چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے بعد اپنے آبائی ملک جنوبی افریقہ چلے گئے تھے۔ مکی آرتھر نے لاہور ائیرپورٹ سے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز روانہ ہو گئے ۔ ہیڈ کوچ پی سی بی حکام اور سلیکٹرز کے ساتھ مل کر قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے بارے میں منصوبہ بندی کریں گے۔ ڈائریکٹر ہارون رشید اور چیف سلیکٹر انضمام الحق سے ملاقات میں دیگر کوچز کو ٹریننگ کیمپ میں دی جانے والی ذمہ داریوں پر بھی بات چیت ہوگی۔مکی آرتھر کی لاہور آمد سے قبل ہی پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ میں نوجوان کرکٹرز نے فٹنس اور فیلڈنگ کی مشقیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ لاہور کی قومی کرکٹ اکیڈمی میں ہائی پرفارمنس کیمپ کو شروع ہو ئے 3 ہفتے سے زائد ہو گئے ہےں اور یہ کیمپ10 ہفتوں کا ہے۔

شیئر: