Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوشیاں ضروری کیوں؟

نئی دہلی۔۔۔۔۔اگرچہ سائنسداں اب بھی اس امر پر بحث کررہے ہیں کہ خوشیوں سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟تاہم بہت سی ریسرچ انہی جملوں پر ختم ہوتی ہے کہ خوشی کے احساس سے ہی انسان کی جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے۔ اب ایک نئی تحقیق نے اس بات کو مزید سچ ثابت کیا ہے کہ روزمرہ زندگی میں مثبت جذبات سے دیرینہ بیماریوں اور قبل از وقت موت کا خدشہ کم ہوتا ہے۔امریکہ کی کارنیل یونیورسٹی کے ریسرچر کے مطابق ایسے لوگ جو ہمیشہ خوش رہتے ہیں ان میں بے چینی کی سطح سب سے کم ہوتی ہے۔انسان میں جتنی بے چینی کم ہوگی اتنا ہی قبل از موت اور ذیابیطس جیسی بیماریاں کم ہونے کے خطر ات کم ہونگے۔اس جائزے سے اس امر پر بھی روشنی پڑی ہے کہ اچھے جذبات رکھنے سے انسان کی صحت پر خوشگوار اثر پڑتا ہے۔

شیئر: