Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی، عمارت گرنے سے مرنیوالوں کی تعداد 17ہوگئی

ممبئی۔۔۔۔ممبئی میں گزشتہ روز جو4منزلہ عمارت گری تھی اس میں مرنیوالوں کی تعداد بڑھ کر 17ہوگئی۔زندہ بچنے والوں نے الزام لگایا کہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر شیو سینا کے حامی نے میٹرنٹی ہوم کھولا جس کے لئے وہاں تعمیراتی کام جاری تھا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران بعض اہم ستون ہٹا دیئے گئے تھے۔ پولیس نے شیو سینا کے حامی سنیل شتاب نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔وزیر اعلیٰ دیویندر فڑ نویس نے علاقے کا دورہ کیا اور تحقیقات کا حکم دیا۔بی ایم سی کمشنر سے کہا گیا کہ وہ 15دن میں رپورٹ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کے ذمہ دار کسی بھی شخص کو چھوڑا نہیں جائے گا۔

شیئر: