Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندر سے سازشوں کا شکار رہا،چوہدری نثار

اسلام آباد... وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کسی سے ناراض نہیں ہوں۔ کابینہ اجلاس کے حوالے سے میں میری کچھ باتوں کی درست رپور ٹنگ نہیں ہوئی۔ پارٹی اور لیڈر شپ پر مشکل وقت ہے۔ ناراض کیوں ہوں گا؟۔پارٹی قائم کرتے وقت نواز شریف کے ساتھ میرے سوا کوئی نہیں تھا۔جس نے زندگی کا سب کچھ پارٹی کو دیا وہ اسے کیسے چھوڑ سکتا ہے۔ جمعرات کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میں نے تمام زندگی نواز شریف کے سامنے سچ کہنے کی جسارت کی۔ سچ کتنا بھی کڑوا کیوں نہ ہوں سامنے کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے سوا کہیں مڑ کر نہیں دیکھا ۔پارٹی کے لئے جان کی بھی پروا نہیں کی۔ کسی آوارہ ٹرین کا سوار نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اندر سے مشکلات اور سازشوں کا شکار رہا ہوں۔ ضرورت سے زیادہ منہ پر بات کرنے کا عادی تھا ۔چوہدری نثار نے کہا کہ پارٹی کے اندر مخالفین 1985سے مجھ پر فوج سے قربت کا ایک ہی الزام لگا رہے ہیں۔ہر مقام سے میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا ۔ پارٹی کے اندر مخالفین کے پاس میرے خلاف کچھ نہیں۔ میں نے گزشتہ پریس کانفرنس میں بڑا فیصلہ کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے کئی وزرا مجھ سے20،20 سال جونیئر ہیں ۔اعلی ترین مشاورتی عمل سے مجھے الگ کردیا گیا ۔3 ماہ پہلے میاں صاحب کے سامنے3 غلطیوں کی نشاندہی کی اور کہا کہ غلطیوں کی نشاندہی کرتا رہوں گا۔مشکل ترین وقت آیا تو اندر سے سازش چلی۔ کابینہ میں خوشامد پر خوشامد ہورہی تھی ۔ ایک شخص کے مالی اور اخلاقی ایشوز ہیں ۔چوہدری نثار نے کہا کہ پریس کانفرنس میرے لئے وبال جان بن گئی ۔ ساتھی بضد تھے کہ میں پریس کانفرنس نہ کروں ۔شہباز شریف نے شکوہ کیا کہ ہم بیٹھے ہیں اور آپ نے پریس کانفرنس کا اعلان کردیا ۔یہ میری زندگی کی مشکل ترین پریس کانفرنس ہے۔ آج سوال نہیں لوں گا۔ چند دن بعد کھل کر بات کروں گا۔

 

شیئر: