Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات کے لئے تیار ہیں،اسفند یار

پشاور... اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ پہلے ہی کہا تھا کہ فیصلہ قبول کریں گے۔ پانامہ کیس منطقی انجام تک پہنچ گیا ۔ انتخابات کیلئے ہروقت تیار ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اور فاٹا اصلاحات پر نواز شریف سے اختلافات تھے۔ اس کے باجود عد م استحکام نہیں چاہتے تھے۔ موجودہ صورتحال میں ملک کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ضرورت پڑی تو جمہوریت کی خاطر قربانی بھی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اختیارات اٹھا کر کسی اور کو نہ دئیے جائیں۔ سیاسی معاملات پارلیمنٹ میں حل کئے جائیں۔ عدلیہ میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر فیصلے کی مخالفت اور حمایت ہوتی ہے۔آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 ضیا ءالحق نے شامل کیا تھا۔ اس کی شرائط 1973 کے اصل آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ کوئی بھی اس آرٹیکل پر پورا نہیں اترتا۔

 

شیئر: