Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالی وڈ اداکار سیم شیپرڈ چل بسے

 
 
معروف ہالی وڈ اداکار سیم شیپرڈ 73 برس کی عمر میں چل بسے۔ سیم کافی عرصے سے علیل تھے۔سیم شیپرڈ ہالی وڈ انڈسٹری کی ایک مشہور شخصیت تھے ۔ان کاپورا نام ”سیموئل شیپرڈ راگرز“تھا ۔وہ ایک بہترین اداکار سمیت ڈرامہ نگار اور ہدایتکار بھی تھے۔ ان کی صلاحیتوں کی بنا پر انہیں آسکر سمیت کئی ایوارڈ مل چکے تھے۔ 70 ءکی دہائی میں ہالی وڈ میں قدم رکھنے والے سیم نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہوں نے 40سے زائد ڈرامے لکھے جسمیں کاو بوائے، راک گارڈن اور شیکاگو جیسے کئی مشہور ڈرامے شامل ہیں۔انہوں نے بے شمار مختصر کہانیاں لکھیں ،وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔نیویارک میگزین کی طرف سے انہیںبہترین ڈرامہ نگار کا خطاب بھی دیاجاچکاہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: