Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کو سیاسی رنگ دیکر قطر نے اسلام کو بدنام کیا ہے، اشرفی

ریاض.... پاکستان علماءکونسل کے سربراہ مولانا طاہر محمود اشرفی نے قطر اورایران کی جانب سے حج کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسلام اور مسلمانوں کی توہین ہے۔ اشرفی نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ قطر ایران کی زبان میں بات کرنے لگا۔ قطر کو اچھی طرح سے معلوم ہے کہ حج اسلام کا اہم رکن ہے اور بین ملکی سیاسی اختلافات سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔ اشرفی نے خبردار کیا کہ ایران اور قطر کی اس قسم کی کوششیں امت مسلمہ کیلئے ناقابل قبول ہیں۔ قطر اور ایرانی حکام کو اس قسم کی حرکتوں کے منفی نتائج بھگتنا پڑینگے۔ اشرفی نے واضح کیا کہ دنیا بھر کے علماءاور مسلم عوام اسلام اور مسلمانوں کے مسائل کے دفاع کے باب میں سعودی عرب اور اسکے قائدین کے ساتھ ہیں۔ حرمین شریفین کی خدمت اور خانہ کعبہ کے خلاف کسی بھی سازش سے نمٹنے کیلئے مطلو ب جو اقدامات سعودی حکومت کریگی ہم سب اسکا ساتھ دینگے۔قطر کو اپنے اقدام کے خطرات کا ادراک کرلینا چاہئے۔ اسے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے والے ایران کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہئے۔

شیئر: