لکھنؤ - - - - - بھارتی کسان یونین کے پرچم تلے پیر کو دریائے گومتی کے ساحل پر واقع جھولے لال پارک میں ہزاروں کارکنوں نے ایک ریلی کا اہتمام کیا جس میں ریاست کے دور دراز علاقوں سے کسانوں نے آکر شرکت کی اور مودی اور یوگی حکومتوں کو کسان دشمن قرار دیا۔ کسان یونین نے کہا کہ کسانوں کا قرض معاف کرکر مودی اور یوگی نے بہت بڑا جھوٹ بولا ہے۔ کسانوں کیلئے انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا البتہ ان کی کارخانوں کے قیام اور سڑکوں کی تعمیر کے لئے مرکزی حکومت نے کسانوں کی جو زمین حاصل کی ہے اس کی قیمت ابھی تک کچھ نرخ پر ادا نہیں کی گئی جس کا وعدہ سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کیا تھا۔ کسان یونین نے یوپی کے سہ روزہ دورے پر آئے امت شاہ پر زبردست نکتہ چینی کی کہ اپنے پورے پروگرام میں انہوں نے کسانوں کیلئے ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ اور وزیراعلیٰ یوپی یوگی تو بھول کر بھی کسانوں کا نام نہیں لیتے، شاید ان کے نزدیک کسانوں کا مسئلہ کوئی معنیٰ نہیں رکھتا ۔