Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: القوز صناعیہ کے دو گوداموں میں آگ لگ گئی

دبئی: القوز صناعیہ میں واقع دو گوداموں میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور 20منٹ کے اندر آگ پر قابو پالیا۔ الامارات الیوم کی تفصیلات کے مطابق آتشزدگی منگل(یکم اگست) کو شام 5بجکر15منٹ پر ہوئی۔ آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ گوداموں میں کپڑے اور فرنیچر رکھے ہوئے تھے جن کے باعث آگ تیزی کے ساتھ پھیل گئی۔
 

شیئر: