Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمرات میں پھوار کا بندوبست ہوگا، جلال کعکی

 مکہ مکرمہ .... سعودی حکام نے پھوار کے ذریعے جمرات علاقے کو پرفضا بنادیا۔ مکہ مکرمہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان انجینیئر جلال کعکی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ امسال جمرات کے پورے علاقے میں پھوار کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ سخت گرمی کے عالم میں ضیوف الرحمان کو رمی کرتے وقت مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سخت دھوپ اور گرمی سے حاجی متاثر ہوسکتے تھے۔ کعکی نے بتایا کہ جمرات کے پورے صحن اور آنے جانے والے راستوں پر پھوار کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ اس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔ پورا منصوبہ 10ہزار میٹر سے زیادہ رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔ یہاں پھوار کے لئے 750کھمبے نصب کئے جارہے ہیں۔ 2بڑے اسٹیشن بھی ہیں۔ فی گھنٹہ 235مکعب میٹر پانی چھڑکا جائیگا۔

شیئر: