Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاربن ڈائی آکسائیڈ سے اجناس میں پروٹین کم

میامی .... تازہ ترین تحقیق میں کہا گیاہے کہ بڑھتی ہوئی عالمی حدت کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ کے نتیجہ میں فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ بڑھ رہی ہے جس سے چاول اور گندم جیسی خوردنی اجناس میں پروٹین کی مقدار کم ہو رہی ہے ۔ بدھ کو ذرائع ابلاغ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے محققین کی تحقیق کے حوالہ سے بتایا کہ خوردنی اجناس والی فصلوں میں پروٹین کی مقدار کم ہونے سے انسانوں کی نشوونما متاثر ہونے سے قبل از وقت ہلاکتوں کاا مکان بڑھ سکتاہے ۔ ماہرین نے بتایا کہ وہ ابھی تک پودوں میں سے پروٹین اور دیگر غذائی اجزاءکی کمی ہونے کی وجوہ کو اچھی طرح نہیں سمجھ پائے تاہم فضاءمیں جس طرح کاربن ڈائی آکسائیڈ میں اضافہ ہو رہا ہے، اس سے اندیشہ ہے کہ 2050ءتک 150 ملین افراد اجناس میں پروٹین کی کمی کے خطرات سے دوچار ہونگے۔ ماہرین نے فصلوں پر عالمی حدت کے اثرات پر قابو پاکر پروٹین کی مقدار کم ہونے کا سلسلہ روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ 
 

شیئر: