Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

900سال پرانی قطبی شہزادی کی ”ممی“دریافت

 آرکیٹک سرکل، بحر اوقیانوس .... ماہر ین آثار قدیمہ کے مطابق یہاں تقریباً 900سال پرانی ایک ممی دریافت ہوئی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اُس زمانے کی قطبی شہزادی کی ممی ہے جسے 3درجن مردوں کیساتھ علاقے میں بارہویں صدی عیسوی میں دفن کردیا گیا تھا۔ اسے دریافت کرنے والوں نے یہ بتایا ہے کہ جب ممی پر سے چڑھی ایک پرت ہٹائی گئی تو اس میں موجود عورت کے تمام خدوخال واضح طور پر نمایاں ہوگئے۔ خدوخال کے مطابق اس قطبی شہزادی کی عمر مرتے وقت 35سال رہی ہوگی۔ممی کے چہرے پر جو ہریالی پن ہے وہ اس تانبے کی کیتلی کیوجہ سے ہے جس میں تدفین کے وقت کچھ دوائیں ڈال کر اسکے چہرے سے منسلک کردیا گیا تھا تاکہ وہ خراب نہ ہو۔ شہزادی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کا تعلق قرون وسطیٰ کے اس انتہائی پراسرار قبیلے سے تھا جو عام جانوروں کا شکار کرتا تھا اور مچھلیاں پکڑتا تھا۔ ممی کی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسکی جو پلکیں ہیں وہ 900سال کے بعد بھی جوں کی توں ہیں۔ماہرین نے یہ ساری باتیں بتا دی ہیں مگر وہ اب تک اس نقطہ کی وضاحت نہیں کرسکے کہ آخر اس شہزادی اور اسکے ساتھ دفن کئے جانے والے 36افراد کون تھے اور انہیں کیوں دفن کیا گیا تھا۔کھدائی سے قبل ماہرین کا خیال تھا کہ یہ جو 37افراد یہاں دفن ہیں وہ سب کے سب مرد ہیں مگر آخر کار ماہرین نے ان کے درمیان موجود شہزادی کو دریافت کرلیا۔

شیئر: