Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الاضحی کے بعد انتخابی مہم چلا ئینگے،زرداری

کراچی...پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے عید الاضحی کے بعد ملک بھر میں انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیاہے۔ نومنتخب رکن سندھ اسمبلی سعید غنی سے ملاقات کے دوران زرداری نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کا حصول یقینی بنانے کیلئے ہر صوبے کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو مزید وقت ملتا تو جمہوریت کا جنازہ نکال دیتے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو کہا تھا کہ مستعفی ہوجائیں ورنہ دمادم مست قلندر ہوگالیکن وہ نہ مانے ،پھر عدالتی فیصلے کے بعد خود ہی دمادم مست قلندر کردیا ۔زرداری نے کہاکہ اداروں کو آئینی طریقے سے مضبوط کیا اور جمہوریت کو تقویت بخشی لیکن افسوس کہ نواز شریف نے روایات کو پس پشت ڈال دیا ۔اگر روایت برقرار رکھی جاتیں تو میاں صاحب کو یہ دن دیکھنا پڑتے اور نہ ملکی حالات مزید خراب رہتے۔

 

شیئر: