Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹ کرکٹر راحت علی نے شادی شدہ زندگی کی اننگز کا آغاز کردیا

ملتان: شادی شدہ زندگی کی خوشگوار اننگز کے آغاز کیلئے ٹیسٹ کرکٹر راحت علی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے ایک ہفتے کی چھٹی مل گئی۔ دولہا بنے راحت علی جب اپنے دوستوں اور رشتہ دار باراتیوں کے ہمراہ دلہن کو لینے میرج ہال پہنچے تو وہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ہار پہنانے کے ساتھ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔قبل ازیں واپڈا ٹاون ملتان میں واقع ان کی رہائش گاہ پر سہرا بندی ہوئی۔ والد نے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ بیٹے کو سہرا باندھا اور دعائیں دیں۔ واضح رہے کہ راحت علی کی اہلیہ ایم ایس سی فزکس جبکہ سسر ایک میڈیا گروپ سے وابستہ ہیں۔ دولہا نے سرخ رنگ کا کلہ جبکہ ڈارک میرون کلر کی شیروانی زیب تن کر رکھی تھی۔راحت علی کی جانب سے آج دعوت ولیمہ کا اہتمام کیاگیاہے۔

شیئر: