Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3سعودی مطلوبین نے خود کو حوالے کردیا

ریاض..... سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ 8صفر 1433ھ کے 33مطلوبین میں سے 3نے خودکو پیر کو سعودی سیکیورٹی اداروں کے حوالے کردیا۔ تینوں سعودی شہری ہیں۔ انکے نام محمد عیسیٰ آل لباد ، ر مزی محمد جمال اور علی حسن اٰل زائد ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ تینوں پر سعودی عرب میں رائج قوانین نافذ کئے جائیں گے البتہ خود کو حوالے کرنے کے اقدام کو مدنظر رکھتے ہوئے سزا میں تخفیف کی جائیگی۔ وزارت داخلہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے ایکبار پھر باقی ماندہ مطلوبین سے خود کو حوالے کرنے کی اپیل کی۔ وزارت نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا کہ اگرانہیں مطلوبین کی بابت کوئی سن گن مل جائے تو 990پر رابطہ کرکے انعام حاصل کریں۔
 

شیئر: