Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماؤ باغیوں کا دھماکہ، کمیونٹی بلڈنگ زمین بوس

گیا۔۔۔۔۔بہار میں گیا ضلع کے انتہا پسندی سے متاثرہ بارا چیٹی تھانہ علاقے کے دھنگائی گاؤں میں رات ماؤ نواز باغیوں نے دھماکہ کرکے کمیونٹی بلڈنگ کو اڑا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 15سے 20ماؤ باغیوں پر مشتمل مسلح گروہ نے کمیونٹی بلڈنگ پر حملہ کردیا اور اسے دھماکہ سے اڑا دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ماؤ باغیوں کی دہشتگرد کارروائیوں پر روک لگانے کیلئے علاقے میں پولیس اسٹیشن قائم کیا جارہا تھا، اس کے تحت کمیونٹی بلڈنگ کے ارد گرد پولیس اہلکاروں کیلئے کوارٹرز تعمیر کئے جارہے تھے۔

شیئر: