Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ الیون کے میچز 8 سے 15 ستمبرتک کرانے کی تیاری ، پی سی بی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر ورلڈ الیون کے مجوزہ دورہ پاکستان کے دوران ہونے والے میچز ضمنی انتخاب سے پہلے ختم کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔لاہور میں این اے 120 پر ضمنی الیکشن17 ستمبر ہونے والاہے۔بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اب ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان میں صرف امن و امان کی صورت حال ہی حائل ہوسکتی ہے۔بورڈ کے اعلیٰ عہدیدارکے مطابق ورلڈ الیون کے دورے کی تاریخیں تبدیل کر دی ہیں اور ضمنی الیکشن سے پہلے ہی ٹیم واپس بھی چلی جائے گی ۔ وقت آنے پر تمام تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔عہدیدار کامزید کہنا تھا کہ سیریز مہنگی ضرورہے لیکن پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے یہ سودا مہنگا نہیں۔ امید ہے کہ اسپانسرز بھی آئیں گے اوراب بظاہر اس سیریز کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ۔ اگر امن وامان کو ئی مسئلہ نہ ہوا تو میچز پروگرام کے مطابق ہوں گے۔ذرائع کے مطابق میچز 8 سے 15 ستمبر کے درمیان کرانے کی تیاری ہو رہی ہے۔

شیئر: