Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

32سیٹس کے بعد فیڈرر کی پہلی” شکست“

 
مانٹریال:ومبلڈن چیمپیئن اور سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کینیڈا میں جاری کینڈین اوپن (راجرز کپ)کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ فیڈرر نے اسپین کے ڈیوڈ فیرر کے ساتھ مقابلے کے دوران خسارے میں جانے کے بعد کھیل میں واپس آتے ہوئے فتح سمیٹی۔میچ کا پہلا سیٹ ڈیوڈفیرر نے 6-4 سے جیت لیا تھا تاہم راجر فیڈرر نے اگلے دونوں سیٹس6-4اور6-2 جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ روبرٹو باٹسٹا سے ہوگا۔اس میچ میں ایک سیٹ ہارنے سے فیڈرر کی مسلسل32سیٹس جیتنے کے سلسلے کا بھی خاتمہ ہوگیا۔
 

شیئر: