Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش بولر کی 6گیندوں پر 6وکٹیں

لندن: 13سالہ انگلش کرکٹر لیوک روبنسن نے ایک اوور کی تمام 6 گیندوں پر 6 وکٹیں اڑادیں۔حیرت انگیز طور پر تمام بیٹسمین کلین بولڈ ہوئے، لیوک نے یہ میچ وننگ پرفارمنس رواں ہفتے فلاڈیلفیا کرکٹ کلب کی انڈر13 ٹیم کیلئے پیش کی، ان کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں لینگلے پارک ٹیم کو شکست دی، اب وہ آئندہ ہفتے سیمی فائنل کھیلے گی، اس کارنامے کو دیکھنے کیلئے لیوک کی پوری فیملی بھی گراونڈ میں موجود تھی ان کے والد اسٹیفن نے بولر اینڈ سے امپائرنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کا بغور مشاہدہ کیا۔والدہ ہیلن میچ کی اسکورنگ جبکہ چھوٹا بھائی میتھیو فیلڈنگ کرتا رہا، دادا گلین باونڈری لائن پر بیٹھے مقابلہ دیکھتے رہے، سینئر ٹیم کیلئے کھیلنے والے اسٹیفن روبنسن نے کہا کہ یہ غیرحقیقی لگتا ہے، میں نے 30 برس کرکٹ کھیلی، اس دوران ہیٹ ٹرکس تو دیکھیں لیکن اس طرح کی پرفارمنس پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔

شیئر: