Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی ڈسٹل واٹر بنانے والا کارخانہ سربمہر

ریاض .... وزارت تجارت و صنعت نے گاڑیوں کی بیٹری کا جعلی پانی تیار کرنے والے کارخانے کو بند کر دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق مدینہ منورہ میں وزرات تجارت و صنعت کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے بتایا کہ انہیں مقامی شہری کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک علاقے میں گاڑیوں کی بیٹری کا جعلی پانی تیار کیا جاتا ہے ۔ ملزمان ڈسٹل واٹر کی جگہ سادہ پانی مخصوص بوتلوں میں بھر کر انہیں ڈسٹل واٹر کی جگہ فروخت کرتے ہیں ۔ اطلاع ملنے پر کارخانے پر چھپا مارا گیا جہاں سے بڑی مقدار میں مذکورہ بوتلیں برآمد کر کے کارخانے کو سیل کر دیا گیا ۔

شیئر: