Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنسو بہائے بغیر پیاز چھیلنے کا طریقہ

لندن .... پیاز کسی بھی کھانے کیلئے ضروری تصور کی جاتی ہے۔ اسکا ذائقہ بھی بہت شاندار ہے لیکن لوگ اسی لئے اس سے گھبراتے ہیں کیونکہ کاٹتے وقت انکی آنکھوں سے پانی بہتا ہے اور آنکھوں میں جلن بھی ہوتی ہے تاہم اب ”گڈ ہاﺅس کیپنگ “ نامی جریدے نے بتایا ہے کہ جب بھی آپ پیاز کاٹیں تو سب سے پہلے اسے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔ اس کے نتیجے میںآپ کی آنکھوں سے پانی بہنا بند ہوسکتا ہے۔جریدے کے مطابق پیاز کو تقریباً30منٹ تک ریفریجریٹر میں رکھا جائے۔ اگر فریزر میں رکھنا چاہتے ہوں تو 10سے 15منٹ رکھنا ضروری ہے۔ اس سے یہ ہوگا کہ پیاز سے آنکھوں سے پانی بہنے کی موجب بننے والی گیس ختم ہوجائیگی۔ جریدے کا کہناہے کہ ضروری نہیں کہ آپ ہر وقت ہی پیاز کو فریج میں رکھیں کیونکہ یہ اس طرح جلدی خراب ہوجائیگی۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پیاز کو پانی میں بھگو دیا جائے اگرچہ اس سے اس کے ٹیسٹ میں فرق آسکتا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پیاز کے دونوں سرے کاٹ کر پانی میں ڈبو دینا چاہئے۔ پانی میں ڈالنے کے نتیجے میں پیاز سے وہ گیس نکل ِجائیگی جو آپ کو ”رلاتی“ ہے۔

شیئر: