Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزیرہ چینل، قطر سے 90فیصد بجٹ لے رہا ہے

دوحہ.... الجزیرہ چینل کے ڈائریکٹر جنرل مصطفی سواق نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ حکومت قطر الجزیرہ چینل کا 90فیصد بجٹ فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے بالواسطہ طریقے سے یہ بات تسلیم کر لی کہ قطر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی رپورٹیں درست ہیں۔ قطر کو جمہوری ریاست بننے کیلئے بہت کچھ کرنا ہوگا۔ بی بی سی لندن نے بدھ کو ہاٹ ٹاک میں سواق کو مدعو کیا تھا۔ اس موقع پر الجزیرہ چینل پر متعدد الزامات اٹھائے گئے تھے۔ دعویٰ کیا گیا تھا کہ الجزیرہ انتہا پسندی و دہشت گردی کا پرچار کر رہا ہے او رپیشہ ورانہ اصولوں سے منحرف ہے۔ بی بی سی کے میزبان اناﺅنسر نے دستاویزاتی زبان میں الجزیرہ چینل کے تضادات کو منکشف کیا۔ 

شیئر: