Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ شبنم نے زندگی کی 74بہاریں دیکھ لیں

 
ماضی کی معروف اداکارہ جھرنا باسک المعروف شبنم نے زندگی کی 74 بہاریں دیکھ لیں۔شبنم نے1960ءسے 1980ءکی دہائی تک مسلسل 30 سال تک پاکستانی فلم انڈسٹری ”لالی وڈ“پر راج کیا۔ انہوں نے اپنی عمدہ اداکاری کی بنیاد پر 13 مرتبہ ایوارڈز حاصل کئے۔ شبنم کی یادگار فلموں میں آئینہ، بندش، شمع اور پروانہ، درشن اور عندلیب“ شامل ہیں۔
اداکارہ شبنم 17 اگست 1942ءکو پیدا ہوئیں ۔ان کا اصل نام جھرناباسک اورتعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ شبنم نے 1958ءمیں بنگالی فلم ”راجدھا نیربوکے“ سے فلمی سفر کا آغاز کیا۔اس فلم کی عکس بندی کے دوران ہی رابن گھوش سے شادی ہوئی۔ شبنم کی پہلی اردو فلم 1962ءمیں بنی جس کا نام” چندا“ تھا ۔ شبنم کی جوڑی محمد علی، شاہد، وحید مرا اور ندیم کے ساتھ پسند کی گئی۔ شبنم کی 160 فلموں میں سے 152 اردو، 4بنگالی اور 4 پنجابی شامل ہیں۔ ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم 1997ءمیں” اولاد کی قسم“ تھی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: