Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلیم یافتہ نوجوان داعش کا ہدف ہیں،جنرل باجوہ

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ نوجوان داعش سے منسلک تنظیموں سے بہت زیادہ محتاط رہیں۔ تعلیم یافتہ نوجوان داعش کا بڑا ہدف ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے استقبال کیا۔ آرمی چیف نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔ اللہ نے پاکستان کو ذہین اور متحرک نوجوانوں سے نوازا ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیوں کا ادراک ہے۔ نوجوان ملک کو امن و خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کامیابی کیلئے شارٹ کٹ کی طرف نہ جائیں بلکہ میرٹ اور قانون کی حکمرانی پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی آپریشن رد الفساد کا سپاہی ہے۔ پاک فوج نئی نسل کو محفوظ ، پرامن اور مستحکم پاکستان دے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

 

شیئر: