Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاتھیوں سے ہمکلام ہونے کا طریقہ

لندن ..... ماہرین ابلاغیات کی ایک ٹیم نے برسوں کی محنت اور تحقیق کے بعد ہاتھیوں سے ہمکلام ہونے کا طریقہ وضع کرنے کا دعویٰ کیا ہے او رکہا ہے کہ ”ہیلو“ اور ”میں غمگین ہوں“ جیسے چھوٹے چھوٹے فقرے سے ہاتھیوں کو آشنا کرنے کیلئے عصری ترجمے سے مدد لی گئی ہے اور ایسے الفاظ کو تصویری شکل دیدی گئی ہے جسکی مدد سے شعبہ¿ فیل بانی سے تعلق رکھنے والوں کو ہاتھیوں تک اپنی بات پہنچانے میں بڑی مدد ملے گی۔ اگر آپ ”ہاتھیوں کی طرح مجھے تم سے محبت ہے“ کا جملہ ادا نہیں کرسکتے تو نئی وڈیو کلپس اسکے لئے مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔ مترجم وڈیو کی تیاری میں جو آوازیں استعمال کی گئی ہیں وہ حقیقی معنوں میں ہاتھیوں کی ہی اصل آوازیںہیں۔ چین، کینیا میں صدا بند کیا گیا ہے اور اس سے بہت سے افرادلطف اندوز بھی ہوسکتے ہیں اور ہاتھیوں سے رسم و راہ اور مانوسیت بڑھانے میں خاطر خواہ مدد مل سکتی ہے۔متذکرہ بالا وڈیو کلپس 12اگست کو ہاتھیوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ۔ ”ایلیفنٹ والنٹیئر“ نامی ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جوائس پول کی نگرانی میں یہ وڈیو تیار کیا گیاہے جو ہاتھیوں کے رہن سہن، بول چال اور انداز اور اطوار کا جائزہ لینے کےلئے 40سال سے کام کررہے ہیں۔

شیئر: