Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاریخی ڈے نائٹ ٹیسٹ:انگلینڈ کے 348/3رنز

برمنگھم: ایلسٹرکک اور جو ائے روٹ کی شاندار سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنا لئے۔کک 153 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ 39 رنز پر ابتدائی2 وکٹیں کھونے کے بعد کک اور روٹ نے وکٹ سنبھالی۔ دونوں نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔ دونوںنے تیسری وکٹ کی شراکت میں 248 رنز کی شاندار شراکت کر کے ٹیم کو سہارا دیا اور پوزیشن مستحکم کرلی۔ اسی دوران کک 153 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ روٹ 136 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ برمنگھم میں شروع ہونے والے پہلے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں انگلش کپتان جوائے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو انگلش ٹیم کی اننگز کا آغاز کچھ زیادہ اچھا نہ تھا اور 39 کے ا سکور پر اس کے2 کھلاڑی آﺅٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ مارک اسٹون مین اور ویسٹلے 8، 8 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔اس موقع پر کپتان جوائے روٹ نے کک کا ساتھ دیا۔ دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بولرز کی خوب دھنائی کی اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 248 قیمتی رنز بنا کر نہ صرف ٹیم کو تباہی سے بچایا بلکہ اس کی پوزیشن بھی مستحکم کر دی۔ اسی دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی سنچریاں بھی مکمل کیں۔287 کے مجموعی ا سکور پر روٹ 136 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد کیمر روچ کی گیند پر بولڈ ہوئے، اس کے بعد ڈیوڈ ملن نے کک کا ساتھ دیا۔ دونوں بلے بازوں نے دن ختم ہونے تک مزید نقصان نہ ہونے دیا۔ اس طرح پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 348 رنز بنا لئے تھے۔ کک 153 اور ملن 28 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ روچ نے 2 اور کمنز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

شیئر: