Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر میں چوری روکنے کیلئے سابق ڈاکو کیا کہتا ہے؟

واشنگٹن .... بینک میں ڈاکہ ڈالنے والے ایک سابق ڈاکو نے بتایا ہے کہ اگر آپ اپنے گھر میں ڈکیتی سے بچنا چاہتے ہیں تو سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں اور اپنا ٹی وی آن کرکے باہر جائیں۔اسکا کہناتھا کہ متعدد چور ایسے ہی گھروں کو زیادہ تر نشانہ بناتے ہیں جہاں زیادہ تر خاموشی ہوتی ہے۔ اگر گھر میں کوئی جانور بھی ہو تو اچھا ہے۔ ایک 12رکنی سرکاری پینل کا کہناتھا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کے نتیجے میں ڈاکو اور چور گھر میں گھسنے اور کار اور دیگر اشیاءچرانے سے گریز کرتے ہیں۔ اپنے گھرو ںکے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنا بھی ضروری ہے کیونکہ اس طرح چور وہاں سے داخل ہونے میں 10مرتبہ سوچے گا۔ اس وقت برطانیہ میں صرف 14فیصد لوگوں کے گھرو ںمیں سی سی ٹی وی لگا ہے۔ اگر گھر میں سیکیورٹی لائٹس بھی لگادی جائیں تو چور قریب نہیںپھٹکتے۔ 28فیصد لوگوں کا کہناہے کہ وہ کسی قسم کے احتیاطی اقدامات نہیں کرتے اور گھر میں رہتے ہوئے تمام دروازے کھلے رکھتے ہیں۔ ہر5میں سے ایک شخص کا کہناتھا کہ وہ سوشل میڈیا پر اس قسم کے پیغامات دیتے رہتے ہیں کہ وہ کہیں اور تعطیلات گزار رہے ہیں۔سابق ڈاکو کا کہناتھا کہ گھروں کے مین دروازے بھاری بھرکم ہونے چاہئیں۔ اگر گھر کے چاروں جانب باڑ ہو تو اچھا ہے۔

شیئر: