Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ ، ویسٹ انڈیز فالو آن کا شکار

برمنگھم: ایلسٹرکک کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں گرفت مضبوط کر لی۔ انگلش ٹیم نے 514 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی جس میںکک کی شاندار ڈبل سنچری 243 رنز شامل تھے۔جواب میں 47رنز پر 4وکٹیں گر جانے کے بعد جرمین بلیک وڈ نے ویسٹ انڈیز کو فالو آن سے بچانے کی تن تنہا کوشش کی لیکن کسی کھلاڑی نے ان کا ساتھ نہ دیا۔ 6کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ پہنچ سکے جبکہ 3کھلاڑی صفر پر آوٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو 168رنز بنا کر فالوآن پر مجبور ہونا پڑا۔ بلیک وڈ 79رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ کیل ہوپ نے 25اور اوپنر کیرن ہوپ نے 20رنز بنائے۔ برمنگھم ٹیسٹ کے تیسرے رو ز ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز ایک وکٹ پر 44 رنز سے دوبارہ آغاز کیا لیکن انگلش بولرز کا سامنا نہ کر سکی۔جس کے باعث اسے فالو آن ہونا پڑا۔ انگلش بولر جیمس انڈرسن نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ،اسٹورٹ براڈ اور ٹوبی جونس نے 2،2وکٹیں حاصل کیاں۔ معین علی کے حصے میں صرف 3اوور ہی آئے جن میں وہ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔قبل ازیں انگلش کپتان جے روٹ نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 136رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا، ڈیوڈ مالان نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 65رنز بنائے ، بین سٹوکس، جونی بیئرسٹو اور معین علی کا بلا نہ چل سکا۔ تینوں بلے باز یکے بعد دیگرے آوٹ ہو گئے، سٹوکس 10، بیئرسٹو 18 اور میعین علی صفر پر آوٹ ہوئے، 514 کے مجموعی اسکور پر جب کک 243 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد آوٹ ہوئے تو کپتان نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیس نے 4 اورکیمر روچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 

شیئر: