Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرینہ کپور نے دوبارہ فلموں کے لیے کمر کس لی

 
بالی وڈاداکارہ کرینہ کپور نے دوبارہ فلموں میں آنے کیلئے کمر کس لی۔ ماں بننے کے بعد خود کو فٹ رکھنے کیلئے انہوں نے سخت ورزش کرنااور جم جانا شروع کردیا ہے ۔وہ دوبارہ فلموں میں آنے کے لئے تیار ہیں۔کرینہ کپور خان نے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد کسی بھی فلم میں کام نہیں کیا تاہم وہ تیمور کی پیدائش سے قبل کچھ بالی وڈ پراجیکٹس میں نظر آئی تھیں۔بعدازاں وہ بیٹے کی پیدائش کے 3 سے 4 ماہ تک فلمی دنیا سے دوررہیں البتہ اس دوران وہ بیٹے کے ساتھ تقریبات میں نظر آتی رہیں۔کرینہ کپور کی جانب سے ٹویٹ کئے جانے کے بعد ڈی این اے نے اپنے فیس بک پیج پر کرینہ کپور خان کی فلم” ویرے دی ویڈنگ“ کی مرکزی اداکاراوں کے ساتھ تصویر شیئر کی۔”ویرے دی ویڈنگ“ کی شوٹنگ جلد شروع کردی جائے گی۔ فلم کی دیگر مرکزی اداکاراوں میں سونم کپور، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلشانیہ شامل ہیں۔اس فلم کو سونم کپور کی بہن ریہا کپور پروڈیوس کریں گی۔کامیڈی رومانوی فلم کی ہدایات ششانکا گھوش دیں گے جو اس سے قبل سونم کپور کی 2014 ءکی فلم خوبصورت کی ہدایات دے چکے ہیں۔فلم کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا گیا، اور نہ اس فلم کے مرکزی ہیروز کا اعلان کیا گیا ہے فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے بھی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔علاوہ ازیں کرینہ کپور کے نام سے بنائے گئے ایک ٹویٹر اکاونٹ پر ان کی اور انکی بہن کرشمہ کپور کی ایک ساتھ تصویر بھی شیئر ہوئی جس میں دونوں بہنیں کافی اسمارٹ نظر آ رہی ہیں۔کرینہ کپور نے ٹویٹر پر کرشمہ کپور اور اپنی والدہ کے ساتھ ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس میں کرشمہ کپور کے بچے بھی موجود ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: