Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹ فکسنگ کیس:شرجیل خان اور خالد لطیف سپریم کورٹ پہنچ گئے

 لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن کو لاہور ہائی کورٹ نے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے جبکہ گزشتہ روزشرجیل نے ہائیکور ٹ کو تحریری دلائل کی یقین دہانی کرائی اورپینترہ بدلتے ہوئے سپریم کورٹ پہنچ گئے ۔اسپاٹ فکسنگ کیس منظرعام پرآنے کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کی تو وزارت داخلہ نے 5کرکٹرز کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے جس میں شاہ زیب حسن بھی شامل تھے۔شاہ زیب نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کےلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور درخواست دی کہ انہیں فیملی سے ملنے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ انہیں ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ دوسری جانب اسی کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے سپریم کورٹ سے رجوع کرکے لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے دعویٰ کیاکہ ٹریبونل نے غیر آئینی اور غیر قانونی سماعت کی ہے جس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔بدر عالم کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل کو تحریری جواب کوریئرکردیا ہے جبکہ بذریعہ ای میل بھی اطلاع کر رہے ہیں۔ایک دن پہلے ہی شرجیل نے ہائیکور ٹ کو اپنے تحریری دلائل کی یقین دہانی کرائی تھی۔

شیئر: