Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل باجوہ اور عمران بیگم کلثوم نواز کیلئے دعا گو

  راولپنڈی ... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے بیگم کلثوم نوازکی جلد صحتیابی کے لئے دعا اور نیک تمناوں کااظہار کیا۔ دریں اثنا ءتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ بیگم کلثوم نواز کینسر جیسے مرض کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں ،دعا گو ہوں کہ وہ اس میں کامیاب ہوں۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز ان دنوں لندن میں ہیں جہاں ڈاکٹروںنے گلے میں کینسر کی تشخیص کی ہے ۔سابق وزیراعظم کی اہلیہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بھی ہیں۔

 

شیئر: