Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوان فیس بک سے اکتا نے لگے

واشنگٹن۔۔۔۔12سے 17سال کی عمر کے نوجوان فیس بک پر جانا چھوڑ سکتے ہیں کیونکہ اب وہ اسنیپ چیٹ اور انسٹا گرام کو فوقیت دینے لگے ہیں۔ایک نئی رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ امریکہ میں پہلی مرتبہ فیس بک کے صارفین میں اس سال کمی کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال رواں میں فیس بک کے صارفین کی تعداد 14.5ملین رہے گی اور 2016کے مقابلے میں اس کے صارفین کی تعداد 3.4فیصد کم ہونے کا خدشہ ہے۔نوجوان اب زیادہ تر انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ استعمال کررہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے تو فیس بک پر آنا سرے سے ختم ہی کردیاہے۔ یہ رپورٹ نیویارک میں قائم ایک مارکیٹنگ ریسرچ کمپنی ’’ای مارکیٹر‘‘نے تیار کی ہے جس نے پیشگوئی کی کہ نوجوان اسنیپ چیٹ اور انسٹا گرام پر زیادہ مصروف ہوچکے ہیں حالانکہ فیس بک ہی ان دونوں کی مالک ہے۔دنیا بھر میں 2ارب کے قریب صارفین فیس بک پر آتے ہیں۔مجموعی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے لیکن نوجوان نسل اب اسے زیادہ پسند نہیں کرتی۔

شیئر: