Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر خارجہ دورہ امریکہ ملتوی کردیں،رضا ربانی

  اسلام آباد... چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکی فوج کا قبرستان بن جائے تو امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیر خارجہ کو دورہ امریکہ ملتوی کردینا چاہئے ۔نہ جانے سے اچھا پیغام جائے گا۔ بدھ کو اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پالیسی بیان پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم میں ویت نام اور کمبوڈیا والی خصوصیات اورروایات پائی جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے ہے کہ وزیر خارجہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے تناظر میں دورہ امریکہ ملتوی کردینا چاہئے۔انہوںنے کہا کہ ہم غیور قوم ہیں۔ ملکی سالمیت پر کمپرومائز نہیں کرتے ۔ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ اراکین سینیٹ نے رضاربانی کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔ 

 

شیئر: