Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کریبیئن لیگ:کرسل گیل کے 8چھکے ناکام، براوو کے 6چھکے جیت گئے

بیسیٹری ،ویسٹ انڈیز: کیریبیئن لیگ کے میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے بیٹسمین ڈیرن براوو نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے خلاف چھکوں کی بارش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ناممکن فتح دلادی انہوں نے 10گیندوں پر 38رنز بنائے جس میں 6چھکے شامل تھے جبکہ برینڈن میکولم نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے 14گیندوں پر 3چھکوں اور 5چوکوں کی مددسے 40رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر 88رنز کا ہدف 2وکٹوں پر حاصل کر لیا، فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر ہوا۔قبل ازیں کرس گیل نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے47گیندوں پر 8چھکوں اور5چوکوں کی مدد سے 93رنز بنائے لیکن براوو کے کھیل نے ان کی اننگز کو دھندلا دیا۔ بجلی کے بریک ڈاﺅن اور بارش کی وجہ سے میچ 13اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔سینٹ کٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3وکٹوں کے نقصان پر162رنز بنائے۔ٹرنباگو کی اننگز کے دوران مزید بارش کے بعد انہیں 6اوورز میں 88رنز کا نیا ہدف دیا گیا تاہم دونوں بیٹسمینوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 5.2اوورز میں ہی 8وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ڈیرن براوو کو ان کے جارحانہ اور فتح گر کھیل کے باعث میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کرس گیل نے ٹی 20کرکٹ میں 304 میچ کھیلتے ہوئے ہوئے 7048 گیندوں کا سامنا کر کے10454 رنز مکمل کر لئے ہیں۔

شیئر: