Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیڈی گاگا کے کلپس،مداح حیران رہ گئے

 ڈاکیومنٹری ”گاگا فائیو فٹ ٹو“ مناظر کو لوگوں نے پرتشدد قرار دیدیا
امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا ویسے تو دنیا بھر میں اپنے انتہائی جذباتی گانوں کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں تاہم وہ اپنے متنازعہ لباس اور تشدد پر ابھارنے والے مناظر کو پیش کرنے کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔33 سالہ پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا ان دنوں اپنی زندگی پر بنائی جانے والی ڈاکیومنٹری ”گاگا فائیو فٹ ٹو“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیںتاہم اب پہلی مرتبہ اس فزیولاجیکل ڈاکیومنٹری کی چند کلپس جاری کی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر کئی مداح حیران رہ گئے۔ انہوں نے انہیں پرتشدد قرار دیا۔گاگا فائیو فٹ ٹو کی کہانی کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ڈاکیومنٹری کا زیادہ تر حصہ گلوکارہ کی زندگی کے اس دور پر مبنی ہوگا جس میں وہ نفسیاتی مسائل اور دباو¿ سے دوچارتھیں۔ لیڈی گاگا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کلپس شیئر کیں جنہیں چند گھنٹوں میں لاکھوں افراد نے دیکھا اور حیرانی کا اظہار کیا۔
 
 
 
 
 

شیئر: