Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاغذی جہاز ،سلمان تا کترینہ پرواز

بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے منفرد انداز میں اپنے مداحوں کو عید مبارک کا پیغام دے دیاہے۔ گوکہ ابھی عید الاضحی میںچند دن باقی ہیںمگر سلمان خان نے اپنے مداحوں کو عید مبارک کہہ دیا۔ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی ایک تازہ وڈیو منظر عام پر آئی ہے جسمیں سلمان خان اور کترینہ کیف عید مبارک کا اظہار کررہے ہیں۔ سلمان ایک بالکونی میں کھڑے ہوکر ایک کاغذی جہاز کترنیہ کی جانب اڑاتے ہیں جب کترینہ اس کاغذ کے پرچے کو کھولتی ہیں تو اس پر عید مبارک تحریر ہوتاہے۔دبنگ خان نے کاغذی جہاز کی سلمان تا کترینہ پرواز کی اس وڈیو کو اپنے مداحوں کیلئے عید ٹریٹ کا نام دیاہے۔ سلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی فلم ' ٹائیگر زندہ ہے 'عید سے قبل سینما گھروں میں ریلیز کردی جائےگی۔
 
 
 
 

شیئر: