Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک منٹ تیز دوڑ کر خواتین ہڈیاں مضبوط کریں

لندن ..... حال ہی میں کی گئی طبی تحقیق کے مطابق صرف ایک منٹ تیز دوڑ کربھی خواتین اپنی ہڈیاں مضبوط بنا سکتی ہیں۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایکسیٹر کے ماہرین نے کہا ہے کہ 30سال سے زائد عمر کی خواتین میں ہڈیوں کے بھربھرے پن سے وابستہ دیگرامراض عام ہوتے ہیں لیکن اگر خواتین روزانہ صرف60 سے 120 سیکنڈ تیزدوڑیں تو ان کی ہڈیوں پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ ایک تا دو منٹ تک تیز دوڑ کر خواتین اپنی ہڈیوں کو6 فیصد سے زائد مضبوط بناسکتی ہیں اور اس سے ان کی ہڈیوں میں ٹھوس پن اور کثافت میں نمایاں بہتری واقع ہوتی ہے۔
 

شیئر: