Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” برائے مہربانی بکواس نہ کریں“ مداح کوانوشکا کاجواب

انوشکا شرما نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث بالی وڈ میں اپنا لوہا منوایا ہے اور دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداح موجود ہیں۔اداکارہ نے فرصت کے لمحات میں اپنے مداحوں سے بات کرنے کا سوچا اور اس کیلئے ٹویٹر کا سہارا لیا اور سوال و جواب کا ایک سیشن شروع کیا۔ان کی جانب سے یہ اعلان کرنے کی دیر تھی کہ مداحوں کی جانب سے سوالات کا انبار لگ گیا اور ہر کوئی چاہتا تھا کہ انوشکا شرما اس کے سوال کا جواب دیں۔ اسی کوشش میں بہت سے لوگوں نے چند منفرد اور انوکھے سوال پوچھنے کی کوشش کی مگر ایک مداح تو سب پر بازی لے گیا جس نے مبالغہ آرائی کی انتہاءکر دی جو انوشکا شرما کو بھی پسند نہ آئی۔مذکورہ مداح نے لکھاکہ مجھے جواب دیں۔ میں نے آپ کا نام اپنے گردے پر کھدوایا ہے۔اس بات پرسوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا اور ہر کوئی حیران رہ گیا۔اس کا خیال تھا کہ انوشکا شرما اس بات سے بہت متاثر ہوں گی مگراداکارہ نے مختصر جملے میں ہی مداح کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا۔انہوں نے لکھا کہ برائے مہربانی بکواس نہ کریں۔ ان کا یہ جواب سن کر مداح بلا شبہ مایوسی کی گہرائیوں میں چلا گیا ہو گا ۔
 
 
 
 
 

شیئر: