Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدلیہ سے لڑتا نہیں ، تھکاتا ہوں،زرداری

  اسلام آباد...پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر زرداری نے کہا ہے کہ میرا طریقہ ہے کہ کبھی عدلیہ سے لڑتا نہیں بلکہ ان کےساتھ بھاگتا رہتا ہوں جب تک وہ تھک نہ جائیں۔ مک مکا کہہ دینا بہت آسان ہے مگر ہر کیس کی طویل داستان ہے۔ منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدرنے کہا کہ مجھ پر تمام کیسز سیاسی طور پر بنائے گئے۔ سب کے سب ختم ہوگئے۔ ہر کیس میں 400,500پیشیاں ہوئی ہیں۔ غلام اسحاق خان کے دور میں مجھ پر 12 کیسز بنائے گئے۔ ہر مقدمے جیل کے اندر سے جیتا۔ زرداری نے کہا کہ مرتضیٰ بھٹو کو قتل کرکے بے نظیر کی حکومت کو گرایا گیا۔مجھ پر تشدد ہوا زبان کاٹی گئی۔ شدید تشدد سے میری حالت نازک ہوگئی ۔ اسپتال منتقل کیا گیا تو پولیس نے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ انہوںنے کہا کہ این آراو میں میاں صاحب کی واپسی تھی۔ایک سوال پر زرداری نے کہا کہ نیب قانون میں نوازشریف نے اپیل کی شق ختم کی۔ سابق صدر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا فیصلہ آئندہ آنے والی اسمبلی کرے گی۔

 

شیئر: