Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محبت کی ماری بندریا نے مرغی کو گود لے لیا

تل ابیب ..... مقامی چڑیا گھر میں ایک بندریا نے پیار اور محبت کی تلاش میں آخر کار ایک ایسا کارنامہ انجام دیدیا ہے جس پر سب لوگ حیران ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ بچوں کے پیار سے محروم بندریا نے اپنی اس جذباتی کمی کو پورا کرنے کیلئے ایک مرغی کو گود لے لیا ہے۔ سفاری پارک میں رہنے والی بندریا کے بارے میںمعلوم ہوا ہے کہ یہ 4سال کی ہے اور سن بلوغت کو پہنچ چکی ہے۔ پارک انتظامیہ کا کہناہے کہ اس نے ایک مرغی کو گود لے لیا ہے اور ہروقت اسے گود میں لئے رہتی ہیں جبکہ فطری طور پر میکاک نسل کے بندر ، مرغیوں اور دوسرے پرندوں کو بھی کھا جاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس نے اس سے پہلے بھی ایک مرغی سے راہ و رسم بڑھانے کی کوشش کی تھی مگر اسکی طرف سے کوئی حوصلہ افزاءجواب نہ ملنے پر وہ مایوس ہوگئی تھی۔ نئی مرغی نے بہرحال اسکی دل بستگی کا سامان فراہم کردیا ہے اور دونوں خوش ہیں۔

شیئر: