Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبہ سے چھیڑخوانی مہنگی پڑگئی

سانگلی ۔۔۔۔۔ سیاسی پارٹی سے وابستہ کارکن کی کچھ لڑکیوں نے لاتوں ، گھونسوں اور چپلوں سے پٹائی کردی۔ذرائع نے بتایا کہ دلت  تنظیم سے منسلک ستیش موہتے نے میڈیکل کالج کے باہر طالبہ کا ہاتھ پکڑ لیا اور چھیڑ خانی کرنے لگا۔ طالبہ نے جب مزاحمت کی تو وہ اسے دھمکی دینے لگا۔ پریشان طالبہ نے اپنی سہیلیوں کو آواز لگائی جس کے بعد وہاں لڑکیوں کا ایک گروپ آپہنچا جس نے ستیش کی لاتوں ، گھونسوں اور چپلوں سے دھنائی کردی۔ہنگامہ دیکھ کر وہا ں بھیڑ اکٹھا ہوگئی اور وہاں موجود لوگوں نے بھی اس پر خوب ہاتھ صاف کئے۔ لڑکیاں اسے پیٹتے ہوئے پولیس اسٹیش لے گئیں جہا ں پولیس نے اس سے تحریری معافی نامہ لکھوایا اور بغیر کیس درج کئے اسے جانے کی اجازت دیدی۔ متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ ملزم اسے کار میں زبردستی بٹھانے کی کوشش کررہا تھا۔بروقت سہیلیوں نے مدد کرکے اسے درندے کے چنگل سے بچالیا۔

شیئر: