Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان لیگ سے عبدالرزاق کا معاہدہ

لاہور:مایہ ناز سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے افغانستان کی مقامی کرکٹ لیگ سے معاہدہ کر لیا ہے اور وہ رواں ماہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔عبدالرزاق افغانستان کی شپاگیزا کرکٹ لیگ میں امو شارکس کی نمائندگی کریں گے جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی اسی لیگ میں حصہ لیں گے۔دونوں کھلاڑی کی جانب سے ریٹائر ہونے کے سبب ان کی لیگ میں شرکت یقینی نظر آتی ہے کیونکہ گزشتہ دنوں پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی واضح کر چکے ہیں کہ ریٹائر ہو جانے والے کھلاڑیوں کو بورڈ سے کسی بھی قسم کا این او سی یا اجازت درکار نہیں اور وہ اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔ان دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ بابر اعظم، سہیل تنویر، رومان رئیس، عمر اکمل اور کامران اکمل کی شرکت کا امکان ہے۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز ستمبر میں افغان دارالحکومت کابل میں کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان اور افغان کرکٹ بورڈ کے درمیان تعلقات اس وقت خراب ہوئے تھے جب افغانستان نے مجوزہ دورہ پاکستان پر آنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان سے کسی بھی قسم کے کرکٹ روابط نہ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

شیئر: