Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارما طوفان سے 8افراد ہلاک ہوگئے، مقامی حکام

    پیرس  ۔۔۔۔۔۔کریبیئن جزیرہ سینٹ مارٹین میں  ارمانامی طوفان سے9افراد ہلاک ہو گئے۔ جمعرات کو عالمی میڈیا نے مقامی  افسر ایریک مائر اور پبلک سیفٹی مشن کے ہیڈ  کرنل ونسسینٹ بوایچرڈ کے حوالہ سے بتایا کہ  شدید طوفان کے باعث فرانس کے حصہ والے دو جزائر سینٹ مارٹین اور  سینٹ برٹس میں مزید جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ہے کیونکہ شدید طوفان کے باعث  جزیرہ سینٹ مارٹین میں ایک اندازہ کے مطابق 60  سے لے کر  70 فیصد مکانات تباہ ہو گئے ہیں جبکہ بجلی ، پانی  کی فرہمی بھی معطل ہے۔ ایریک مائر  نے بتایا کہ  شدید طوفان کے باعث سرکاری عمارات بھی رہائش کے قابل نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی  ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں ابھی حتمی طور پرکچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ  ایمرجنسی ٹیمیں  جانی و مالی نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں ۔ واضح رہے کہ بحراوقیانوس سے اٹھنے والے طوفان ارما کی نوعیٹ بہت شدید بتائی جارہی ہے۔

شیئر: