Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شان بالی و ڈ اداکاروں سے بڑے ا سٹار ہیں، شیبا رانی

اداکارہ شیبا رانی نے کہا ہے کہ شان بالی وڈ میں کام کرنے والے تمام اداکاروں سے بڑے اسٹار ہیں۔ انہوں نے اردو اور پنجابی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ شان واحد اداکار ہیں جنہوںنے خود کو ہر کردار کے مطابق ڈھال کر اور حقیقت کے قریب تر ہو کر کردار نبھائے ہیں ۔ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے لیکن انہیں تربیت دینے کےلئے کوئی مناسب ادارہ موجود نہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ اپنی سرپرستی میں اکیڈمی بنائے جس میں نوجوان ٹیلنٹ کو اداکاری اور دیگر شعبوں میں تربیت دی جائے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: