Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرنا ممکن

انسٹاگرام کچھ نئے فیچرز پر کام کررہا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے اسٹوریز کو نہ صرف انسٹاگرام بلکہ فیس بک پر بھی شیئر کر سکیں گے۔انسٹا گرام کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے صارفین کے لئے انسٹا گرام کو ہمیشہ بہتر بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں تاکہ لوگ اپنے قیمتی لمحات کو بآسانی شیئر کر سکیں۔واضح رہے کہ فیس بک نے بھی اسٹوری فیچر کو اپنی ایپ کا حصہ بنایا تھا تاہم اسے خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی۔ اب سوشل نیٹ ورک کو توقع ہے کہ انسٹاگرام اسٹوریز کو فیس بک پر لانے سے اسے کامیابی مل سکے گی۔اس وقت 25کروڑ سے زائد افراد روزانہ انسٹاگرام اسٹوری فیچر کو استعمال کرتے ہیں۔
 

شیئر: