Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لنکیش کے قاتلو کے بارے میں معلومات فراہم کرنیوالے کو 10لاکھ روپے کا انعام

بنگلور ۔۔۔۔۔تفتیشی ایجنسی مشہور ومعروف صحافی گوری لنکیش کے قتل کی واردات کے تیسرے روز سراغ لگانے میں ناکام رہی۔اب تک کوئی چشم دید گواہ سامنے نہ آنے کے بعدپولیس  نے از سر نو تفتیش کا کام شروع کردیا ہے۔گوری کے مکان کے قرب و جوار میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج کھنگالنے کے بعد گوری کے دوستوں اور رشتے داروں سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ ایجنسی نے اب فیصلہ کیا ہے کہ گوری کے بارے میں معلومات فراہم کرنیوالے کو 10لاکھ روپے انعام دیا جائیگا۔کرناٹک کے وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ سدھا رمیا کے ساتھ میٹنگ کے بعد انعامی  رقم کا اعلان کیا ہے۔دریں اثناء 21رکنی تفتیشی ایجنسی( ایس آئی ٹی) کی ٹیم سے رابطے کیلئے فون نمبراور ای میل آئی ڈی جاری کیا گیا ہے جس پر گوری کے قاتل کے بارے میں معلومات دی جاسکتی ہے۔ بنگلور پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈ ل سے جاری پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ وہ اس قتل سے متعلق معلومات فون نمبر 09480800202 یا ای میل [email protected]پر دینے کا اہتمام کریں۔

شیئر: